لاہور( این این آئی) ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 18فیصد اضافہ ہوا ،آٹھ ہزار روپے آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی میں .30 فیصد، بارہ ہزار روروپے آمدنی والے طبقے کیلئے .27فیصد، اٹھارہ ہزار روپے آمدنی والے طبقے کیلئے .25فیصد، پینتیس ہزار روپے آمدنی والے
طبقے کیلئے .20فیصد اور اس سے زائد آمدنی والے طبقے کیلئے .08فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 18اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور آٹھ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ ٹماٹر کی قیمت میں اوسطاًتیرہ روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سستے بازاروں میں ٹماٹر کی قیمت دوبارہ 60روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔ مرغی کی قیمت میں بھی چھ روپے فی کلو اضافہ جبکہ دال چنے، دال مسور، دال ماش، گھی، آٹا، لہسن، پیاز، سرخ مرچ، دودھ، چائے، اور گوشت کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔جن اشیا ء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ان میں پیٹرولیم مصنوعات، آلو، کیلا اور چینی شامل ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 18فیصد اضافہ ہوا ہے۔آٹھ ہزار روپے آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی میں .30فیصد، بارہ ہزار روپے آمدنی والے طبقے کیلئے .27فیصد، اٹھارہ ہزار روپے آمدنی والے طبقے کیلئے .25فیصد، پینتیس ہزار روپے آمدنی والے طبقے کیلئے .20فیصد اور اس سے زائد آمدنی والے طبقے کیلئے .08فیصد اضافہ ہوا ۔