منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کمرے سے شراب ملنے کے بعد بھی شرجیل میمن کی موجیں ہیں موجیں،عدالت سے متصل کمرے میں دوستوں کے ساتھ ایسا کام کرتے رہے کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ میرے کمرے پر چھاپے کی ابھی انکوائری چل رہی ہے،انکوائری مکمل ہونے تک کچھ نہیں بولوں گا،میڈیا سے شکوہ ہے کہ میرے متعلق غلط خبریں چلائیں گئی۔ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کو سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت پیش کیا گیا۔

عدالت میں پیشی سے قبل سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے شراب برآمدگی کے بعد پہلی بار میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میرے کمرے پر چیف جسٹس کے چھاپے کی ابھی انکوائری چل رہی ہے، معاملے کی مکمل انکوائری مکمل ہونے تک کچھ نہیں بولوں گا، بس اتنا کہنا چاہتاہوں کہ میرے متعلق میڈیا میں کچھ غلط خبریں چلائیں گئی۔اس موقع پر ایک صحافی نے شرجیل میمن سے سوال کیا کہ اس واقعے پر آپ کی جماعت نے میڈیا میں آپ کا دفاع کیوں نہیں کیا، جس پر سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے،پارٹی کا نہیں۔بعد ازاں نیب کورٹ نے نیب پراسکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت چھبیس ستمبر تک ملتوی کردی۔سماعت شروع ہونے سے قبل شرجیل میمن کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا، سابق صوبائی وزیر نے دوستوں سے مشاورت کے لئے عدالت سے متصل کمرے میں دربار لگایا، جہاں شرجیل میمن کے ذاتی محافظوں کو تعینات کیا گیا، کمرے میں شرجیل میمن کی چائے،بسکٹ اور سگریٹ سے تواضع کی گئی جبکہ عدالت میں جانے والے عملے کو بھی شناخت کرنے کے بعد عدالت میں جانے کی اجازت دی گئی۔دوسری جانب گذشتہ روز مبینہ شراب ملنے سے متعلق کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے دوبارہ ون اور ڈی این اے کے نمونے سینٹرل جیل میں حکام کی موجودگی میں لئے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق خون کے نمونوں کو کراس چیک کرنے کیلئے آغا خان اسپتال بھجوادیا گیا  جبکہ ڈی این اے کا ایک نمونہ ٹیسٹ کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھیجا گیا۔ڈی این اے نمونے دو لیبارٹریز میں بھیجے گئے ہیں، ڈی این اے کا ایک نمونہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھیجا گیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ نمونہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو ڈی این اے ٹیسٹ کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بھیجا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…