پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کو راستے سے ہٹانے کیلئے بڑی طاقتیں سرگرم پاک افغان بارڈرز پر پاکستانی خفیہ اداروں نے دہشتگردوں کی کالز پکڑ لیں ان کالز میں کیا باتیں ہو رہی تھیں ؟قومی اخبار کی رپورٹ میںخوفناک انکشافات

datetime 8  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی خفیہ اداروں نے افغانستان میں موجود پاکستان مخالف دہشتگرد گروپس کی کالز پکڑ لیں، پاکستان دشمن مغربی ممالک کا عمران خان کو راستے سے ہٹانے کیلئے پلان بے نقاب ہو گیا، قومی اخبار کی رپورٹس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایک مؤقر قومی اخبار ’روزنامہ 92نیوز‘کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے

کہ پاکستان کے خفیہ اداروں نے پاک افغان سرحد پر افغانستان میں موجود پاکستان مخالف دہشتگرد گروپس کی چند کالز انٹرسیپٹ کی ہیں جبکہ ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے بھی معلومات ملی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ کچھ بین الاقوامی طاقتیں خطے میں اپنا کھیل جاری رکھنے کیلئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے ان کی جان کو خطرات درپیش ہو سکتے ہیں ۔ پاکستانی خفیہ اداروں نے وزیراعظم کو 22دن کے اندر تین مخصوصی تھریٹ ایڈوائزری جاری ہیں اور ان کو ٹاپ سکیورٹی اقدامات لینے کا مشورہ دیا گیا ہے تاہم وزیراعظم اپنی کفایت شعاری اور پروٹوکول کی وجہ سے زیادہ اخراجات سے گریزاں ہیں۔ وزیراعظم کو دی گئی تھریٹ ایڈوائزری میں انہیں زمینی سفرکم سے کم کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نے چند جگہوں پر ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا ہے۔ ذرائع نے کہا افغانستان سے آپریٹ کرنے والے دہشتگرد گروپس کے کمیونیکشن انٹرسپٹس کو ڈی کوڈ کرنے اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع کی انفارمیشن کے بعد ایسی چیزیں سامنے آئی ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ کچھ انٹرنیشنل پلیئرز نئے وزیر اعظم پاکستان کوخطے میں اپنے مفادات کے لئے خطرہ سمجھتے ہیں اور کوئی ایسی کارروائی کر سکتے ہیں جس سے وزیر اعظم کی جان کو نقصان پہنچ سکے ۔ان رپورٹس کی اسسمنٹ میں بتایا گیا ہے

کہ نئی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بعض مغربی قوتیں، جن کے جنوبی ایشیاء میں بڑے مفادات ہیں، اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہیں،وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم خارجہ امور کے فرنٹ پر جارحانہ اقدامات اور خطے میں پاکستان سے چائنہ اور روس کا بڑھتا ہوا تعاون ،جس سے انکی بلیک میلنگ پالیٹکس کی گنجائش ختم ہو گئی ہے ایسی صورتحال میں انکو کسی انتہائی اقدام کی تیاری رکھنی چاہئے ۔ذرائع نے بتایا ملک کے ٹاپ انٹیلی جنس ادارے وزیر اعظم کی سکیورٹی کو درپیش خطرات کے حوالے سے بڑے کائونٹر انٹیلی جنس آپریشنز پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ کہنا بالکل درست ہو گا کہ وزیراعظم کے حوالے سے تھریٹس حقیقی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…