اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دوں گا، ڈیم پر جھونپڑی بنا کر رہنا پڑا تو رہوں گا، چیف جسٹس نے ایسا اعلان کر دیا کہ پوری قوم کے دل جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی ہے۔ چیف جسٹس نے اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے پانی کے حوالے سے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا پانی سے متعلق
بیان خوش آئند ہے اور وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے قائم کئے گئے فنڈ کے حوالے سے فیصلہ ہماری اجازت سے کیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اس حوالے سے مشاورت کرتے تو ان کو ہوشربا حقائق سے آگاہ کرتے۔ چیف جسٹس نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ جلد پانی کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کرائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیم پر پہرہ دوں گا اگر مجھے وہاں ڈیم پر جھونپڑی بنا کر بھی رہنا پڑا تو رہوں گا۔