پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

بیرون ملک موجود پیسہ واپس لانے کیلئے نیا آرڈیننس لانے کا اعلان تحریک انصاف کی حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کا بیرون ملک سے پیسہ واپس لانے کیلئے ’’میوچل لیگل اسسٹنس‘‘ سسٹم کے حوالے سے ایک آرڈیننس لانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت بیرون ملک سے پیسہ واپس لانے کیلئے ’’میوچل لیگل اسسٹنس ‘‘سسٹم کے حوالے سے ایک آرڈیننس لائیں گے

جو بہتر طریقے سے ان معاملات کو حل کریگا۔ فروغ نسیم کا کہنا تھا کہبیرون ملک سے پیسہ وطن واپس لانے کے لیے ’’میوچل لیگل اسسٹنس‘‘ سسٹم موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے پیسہ واپس لانے کے لیے حکومتی اداروں میں تعاون بھی ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ سے متعلق کیسز کو بھی جلد حل کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی سرکاری عہدیدار کے پاس بیرون ملک ناجائز پیسہ ہو تو اسے واپس لانا ضروری ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ بیرون ملک سے پیسہ وطن واپس لانے کے معاملے پر اہم بریک تھرو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نئی حکومت ہے ہر چیز کا ارتقاء ہے لیکن ہم مثبت سمت میں گامزن ہیں اور ملک وقوم کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں اور انشااللہ یہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے قانونی اثاثوں کو تحفظ فراہم کرے گی کیونکہ ہماری حکومت بزنس فرینڈلی پالیسیز چاہتی ہے تاکہ ملک و قوم خوشحال ہوں لیکن کوئی بھی ہولڈر آف پبلک آفس یا بیورو کریٹ ہو تو اس کے غیر قانونی پیسوں کو واپس ضرور لانا ہے اور اس کے لیے ہم کوشاں بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاروبار میں ٹیکس چوری اور لوٹی ہوئی دولت باہر لے جانا دونوں میں فرق ہے اور ان دونوں معاملات کو الگ الگ طریقے سے ہی ہینڈل کیا جائے گا۔



کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…