لاہور(این این آئی) لاہور کے علاقے ہنجروال میں عقیل نامی ملزم نے پنجاب یونیورسٹی میں ایم بی اے کی طالبہ کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ہنجروال میں میں ملزم نے ایم بی اے کی طالبہ کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم عقیل نے شیزہ سبحانی
نامی لڑکی کو اپنے کوارٹر میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ زیادتی کانشانہ بننے والی طالبہ مسلم ٹاون کے علاقے میں ہاسٹل میں رہتی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی کی سہیلی سمیرا نے ملزم کے ساتھ ملوایا۔ ملزم عقیل ہنجروال گھر دکھانے کے بہانے لے گیااور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ۔