منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

ماضی کی حکومتیں پاک فوج کیخلاف خبر یں پلانٹ کرواتیں اور عمران خان نے ۔۔!! پاک آرمی کے سابق افسر نے وزیراعظم کی تعریف میں کیا تاریخی الفاظ کہہ دیئے

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرڈیسک)معروف تجزیہ نگار حارث نواز نے عمران خان کی یوم دفاع کے موقعے پر تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم کی تقریر سے پاک افواج کے افسران اور جوانوں کا مورالا بلند ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈر (ر)حارث نوازکا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں پچھلی کئی حکومتوں کی جانب سے پاک فوج کیخلاف ہمیشہ خبر یں پلانٹ ہوتیں رہیں ہیں ،

پراپیگنڈے ہوتے رہے اور فوج کو بدنام کرنے کیلئے ان پر الزام تراشی کی جاتی رہی ہے ۔ایسے رویے سے پاک فوج کا مورال پر ہمیشہ برا اثر پڑتا رہا ہے۔ معروف تجزیہ نگار بریگیڈر (ر)حارث نوازنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے یوم دفاع کے موقعے پر کی گئی تقریر سے پاک فوج اور افسران سمیت نوجوانوں کا حوصلہ بڑا ہے اور دنیا کو یہ پیغام گیا ہے کہ حکومت ، فوج اور قوم ایک ساتھ ہیں جس طریقے سے شہدا کا دن منایا گیا اس سے پاکستان کے دشمنوں کو پتہ چل جانا چاہیے کہ اب پاکستان کی طرف میلی نگاہ سے دیکھنے جرات نہ کرے ۔ واضح رہے کہ یوم دفاع و شہداءکے موقع پر کے موقعے پر وزیراعظم عمران خان نے جی ایچ کیو میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ، سروس چیفس، پارلیمنٹری کولیگز اور پاکستان کے شہداءکے لواحقین کو خوش آمدید کہا اور اپنی بات کا آغاز 6 ستمبر 1965ءکی جنگ سے جڑے ایک دلچسپ واقعے سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں چھ ستمبر 1965ءکو جب جنگ شروع ہوئی تو میں 12 سال کا تھا۔ مجھے یاد ہے کہ ہمارے گھر زمان پارک میں شیلنگ کی آوازیں آنا شروع ہوئیں تو پھر ہم چھت پر چڑھ گئے جہاں سے بم پھٹتے دیکھے جا سکتے تھے اور مجھے وہ منظر کبھی نہیں بھولتا۔7 ستمبر کو زمان پارک میں ہمارے جتنے بھی بڑے تھے، سب جمع ہوئے کیونکہ ایک افواہ تھی کہ رات کے وقت ہندوستان کے پیراٹروپرز نے لاہور میں اترنا ہے۔ ہماری ایک سول فورس بنی جس میں میرے تمام بڑے کزنز تھے۔ انہوں نے زمان پارک میں مورچہ بنایا اور بھارتی پیراٹروپرز کا انتظار کرنے لگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…