جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں6Mbps انٹرنیٹ پیکج متعارف کروا دیاگیا،لامحدود ڈاؤن لوڈنگ، مفت کالز، مفت سمارٹ ٹی وی اور سمارٹ ٹی وی ایپ، ایک سال کے لئے آئی فلکس تک رسائی اور مفت وائی فائی راؤٹر شامل

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی( صارفین کومسلسل بہترین انٹر نیٹ کی فراہمی کے لئے پی ٹی سی ایل کی جانب سے لا محدود Mbps 6 انٹرینٹ پیکج متعارف کروا یا گیا ہے۔ یہ پیکج صارفین کو مسلسل بہترین اسٹریمنگ اور لامحدود ڈاون لوڈنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔ پی ٹی سی ایل کے صارفین 6Mbps انٹرنیٹ کنکشن سے ملک بھر میں کہیں بھی صرف 2100 روپے ماہانہ سے مستفید ہو سکیں گے۔ پی ٹی سی ایل 6 کے نام سے متعارف کیا جانے والا یہ پیکج ’’بہترین انٹرنیٹ کا مکس ‘‘ ہو گا

جس میں لامحدود ڈاؤن لوڈنگ، پی ٹی سی ایل سے پی ٹی سی ایل لاتعداد مفت کالز، مفت سمارٹ ٹی وی اور سمارٹ ٹی وی ایپ، ایک سال کے لئے آئی فلکس تک رسائی اور مفت وائی فائی راؤٹر شامل ہیں۔’’بہترین انٹرنیٹ کا مکس ۔پی ٹی سی ایل 6 ‘‘ پیکج کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے سید شہزاد شاہ، ای وی پی مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ، پی ٹی سی ایل، نے کہا ” پی ٹی سی ایل کی جانب سے پہلی دفعہ ملک بھر میں موجود ہ صارفین کے لیے 6Mbps کا انٹرنیٹ پیکج متعارف کروایا ہے۔ پی ٹی سی ایل مسلسل اپنی مصنوعات اور سروسز کی بہتری کے لیے کوشاں ہے ۔ اپنے صارفین کی جانب سے بینڈورتھ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی سی ایل نے Mbps 6 کا پیکج متعارف کروایا ہے جو کہ صارفین کے لیے اپنے کنکشن کو اپ گریڈ کرنے کا بہترین موقع ہے۔” گزشتہ سال پی ٹی سی ایل کی جانب سے نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ کا آغاز کیاگیاتا کہ ملک بھر کی اہم ایکس چینجز کے ذریعے صارفین تک تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کیا جا سکے ۔ صارفین با آسانی پیکج حاصل کرنے کے لئے 1218 پر کال یا پی ٹی سی ایل شاپس کا وزٹ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…