اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کو ابھی خوشگوار نہیں کہہ سکتے ٗ امریکی وزیر خارجہ کی خواہش پر وزیر اعظم عمران خان ملاقات کرینگے ۔ایک انٹرویومیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں ٗہم امریکی وزیر خارجہ کے سامنے اپنا موقف رکھیں گے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں سرد مہری سب کے سامنے ہے یہ بات درست ہے کہ پاک امریکہ تعلقات کو ابھی خوشگوار
نہیں کہہ سکتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا حقیقی اپوزیشن کا کردار کون ادا کررہا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی جماعت خود کو حقیقی اپوزیشن سمجھتے ہیں۔انھوں نے عارف علوی کے صدر پاکستان منتخب ہونے پر کہا کہ میں انھیں مبارک باد پیش کرتا ہوں، سمجھتا ہوں، عارف علوی ایک اچھے صدر ثابت ہوں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عارف علوی آئین ،جمہوری امور اوروفاق کو سمجھتے ہیں ٗ دعا ہے اللہ تعالی عارف علوی کو کامیابی عطا کرے۔