لاہور (نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان گلزار احمد کی گریڈ 20میںریگولر ترقی دیدی گئی ، محمد احسن وحید کو ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہائوسنگ فائڈویشن تعینات کردیا گیا۔ اس کے ساتھ ڈی جی پی ڈی ایم اے مدثر وحید ملک کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔جبکہ ڈی جی ایف ڈی اے یاور حسین اور ڈی جی والڈ لائف راشد کمال الرحمان کو او ایس ڈی کردیا گیا ۔