اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کفایت شعاری، بدعنوانی کا خاتمہ اور میرٹ کی بالادستی ترجیحات میں شامل ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم گورنس کو تبدیل کرنے کے لیے پْرعزم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، صوبائی کابینہ اور بیوروکریسی سے ہونے والی ملاقات تعمیری رہی۔انہوں ن کہاکہ سب پر واضح کر دیا ہے کہ
کفایت شعاری، بدعنوانی کا خاتمہ اور میرٹ کی بالادستی ترجیحات ہیں اور 100 دن کے پروگرام کے اہداف کے حصول کو ترجیح دی جائے۔وزیراعظم نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے سابق آئی جی پولیس ناصر درانی سے بھی ملاقات ہوئی، انہوں نے کے پی کے پولیس میں اصلاحات کی تھیں۔عمران خان نے بتایا کہ ناصر درانی پنجاب پولیس میں اصلاحات کی ٹاسک فورس کی سربراہی کر رہے ہیں، انہیں کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو غیر سیاسی بنانا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔