جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حکومت دو مقبول ترین مگرخطرناک گیمز پر پابندی لگانے کا فیصلہ،احکامات جاری

datetime 1  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے بلیو وہیل اور مومو گیم پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایسی گیمز کی گنجائش نہیں ہے اس طرح کی گیمز بنانا اور پھیلانا سائبر کرائم کے زمرے میں آئے گا تفصیلات کے مطابق حکومت نے بلیو وہیل اور مومو گیم پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایسی گیمز کی گنجائش نہیں ہے۔

اس قسم کی گیمز بنانا اور پھیلانا سائبر کرائم کے زمرے میں آئے گا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنو نیر ووفا قی وزیر برائے انفار میشن ٹیکنالوجی و مواصلات ڈاکٹر خا لد مقبول صدیقی نے گذشتہ روزکراچی میں آئی ٹی ٹیکنالوجی اور سافٹ ویرڈویلپرز کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بلیو ویل اور مومو جیسے سافٹویرز (سوشل گیمز)کی کوئی گنجائش موجود نہیں، اس طرح کے سوفٹ ویرز (سوشل گیمز)نوجوانوں کی تباہی اور دنیا میں موت کا ایک بڑا سبب بنتے جارہے ہیں اور افسوس کی بات ہے کہ اب یہ ہمارے معاشرے میں بھی نشے کی طرح پھیل رہا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اعلان کیا کہ بہت جلد حکومت پاکستان ایسے تمام سوفٹ ویرز (سوشل گیمز) کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر رہی ہے جبکہ اب ہم ایک قانونی سازی کے زریعے اس طرز کے تمام پروگرامز کا بنانا، اس کا پھیلانا یا اسکا استعمال کرنا سائبر کرائم کے ضمرے میں لائیں گے اور اس کے استعمال پر سخت سزائیں دی جائینگی۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خصوصا والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں پر کڑی نگاہ رکھیں،کیونکہ یہ سوشل گیمزواٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے آپ کے بچوں کو ان کے موبائل فون پر بھیجے جارہے ہیں اور جو بچہ یا بڑا ایک بار اس کے شکنجے میں پھنس جائے اسکا نکلنا مشکل ہوجاتا ہے ،ذرائع ابلاغ بھی ان سافٹویرز (سوشل گیمز) کی تباہ کاریوں سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افرادبھی اس سلسلے میں ایک اہم کردار اداکر سکتے ہیں اور وہ اپنی اگاہی مہم کے ذریعے پاکستان کے نوجوانوں اور بچوں کو ایسے تمام سافٹویرز (سوشل گیمز)سے دور کرکے احتماعی طور پر ہزاروں زندگیاں بچانے میں انتہائی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…