لندن (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے لندن بزنس سکول سے اپنی ماسٹرز کی تعلیم مکمل کر لی ہے، ان کے بیٹے علی ترین نے اپنے کانووکیشن کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ ان کے والد ان کے کانووکیشن میں شریک نہیں ہو سکے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ترین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دو سال کی پڑھائی، امتحانات اور آکسفورڈ کے لیے ماہانہ فلائٹس کے بعد بالآخر میرا ماسٹرز مکمل ہوگیا۔ لگتا ہے کہ
اب میری زوجہ کو ضرور خوشی ہوگی (کیونکہ میں زندگی میں بہت سے کام اسی کے لیے کرتا ہوں)۔ اب نئے پاکستان واپسی کا وقت ہے تاکہ کچھ کام کیا جا سکے۔ جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بزنس سکول سے گریجویشن کرنے پر اپنے والد جہانگیر ترین کو بہت یاد کر رہا ہوں، وہ میرے کانووکیشن میں شرکت کے لیے انگلینڈ آ رہے تھے لیکن انہیں صدارتی الیکشن کے لیے واپس بلالیا گیا۔ انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ ’’اکیلا ترین‘‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا اور لکھا نیا پاکستان 1، بیٹا 0۔