کنٹریکٹ پر آکر لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرنیوالے اورتنخواہ کیساتھ دو دو سال چھٹی پر جانیوالے افسران کی شامت آگئی،دھماکہ خیز احکامات جاری 

1  ستمبر‬‮  2018

لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کنٹریکٹ پر آکر لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرنیوالے افسران ایک ہفتے میں باعزت طریقے سے خود ہی چلے جائیں ،تنخواہ کے ساتھ دو دو سال بیرون ملک چھٹی پر جانے والے افسران کے معاملے پر بھی چیئرمین ریلوے کو کہہ دیا ہے جبکہ کنٹریکٹ پر تعینات 4ہزار ملازمین کے بارے میں درمیانی راستہ اپنائیں گے،15ستمبر سے میانوالی ایکسپریس اور پنڈی ایکسپریس ٹرینیں چلیں گی ،

شالیمار ہسپتال کا کیس نیب کو بھیج رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے مزدوروں کی 23یونین کونسلز سے آج مذاکرات ہوئے ہیں اور ان لوگوں نے عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے،ریلوے کو سو دن کے اندر اپ گریڈکیا جائے گا ،بارہ سال پہلے ریلوے کو اے گریڈ دیا تھا اب پھر دیں گے، ریلوے کی زمین پر گھروں کی تعداد 5ہزار سے 10ہزار کر دی گئی ہے ، مزید ضرورت پڑنے پر اسے 20ہزار تک بھی لے جائیں گے۔ ریلوے ریجنل ہیڈ کوارٹر میں ڈپٹی ڈی ایس لگایا جائے گا ، سو دن میں فیصلہ ہو جائے گا کہ ریلوے کہاں کھڑی ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 15ستمبر سے میانوالی ایکسپریس اور راولپنڈی ایکسپریس ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔ راولپنڈی سے لاہور ٹریک سیدھا کیا جائے جس سے 56کلو میٹر کا فاصلہ کم کر کے 20کلو میٹر کیا جائے گا جس سے سفری وقت میں ایک گھنٹے کی کمی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ پیر کے روز ریلوے کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل میں وزیر خزانہ کے سامنے پریزینٹیشن دی جائے گی جس کے بعد یہ معاملہ کابینہ میں لایا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ دس سال پہلے 69لوکو موٹو کا کیس نیب میں تھا اور اب 54کا کیس نیب میں ہے۔ شالیمار ہسپتال کا کیس نیب میں بھیج رہے ہیں یہ پہلا کیس ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں مزید کیس نیب میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ پر آکر لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ وصول کرنیوالے

افسران ایک ہفتے میں باعزت طریقے سے خود ہی چلے جائیں جبکہ تنخواہ کے ساتھ دو دو سال بیرون ملک چھٹی پر جانے والے افسران کے معاملے پر بھی چیئرمین ریلوے کو کہہ دیا ہے، کنٹریکٹ پر تعینات 4ہزار ملازمین کے بارے میں درمیانی راستہ اپنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ریلوے کو بہتر کرنے کے حوالے سے مشورے دیں جبکہ اس حوالے سے ایک ویب سائٹ بھی لاؤنچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے سرمایہ کار بیٹھے ہیں جنہیں 5ریلوے اسٹیشنز دینے لگے ہیں جو وہ ہمیں مفت میں اپ گریڈ کر کے دیں گے ۔

کوچز رسالپور میں کوئی کام نہیں ہو رہا ،ریلوے مزدور کام کرنا چاہتا ہے اور گیرج فیکٹری میں شفٹ کو ڈبل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ٹرین گیرج میں نہیں کھڑی رہے گی ،موثر مانیٹرنگ کے لئے ٹرینوں میں ٹریکر لگا رہے ہیں اور ابتدائی مرحلے میں 8پنڈی اور 3کراچی کی ٹرینوں میں ٹریکر لگائے جائیں گے ۔ ریلوے افسران فریٹ ٹرین ایمانداری سے چلائیں جو موجودہ تعداد ہے وہ ہی چلائی جائے گی۔ مزدوروں ،مسافروں اور افسران کو ساتھ لیکر چلیں گے، ون ونڈو آپریشن لاؤنچ کیا جائے گا ،

پرائیویٹ مارکیٹنگ آفیسر بھی تعینات کریں گے ۔ پرائیویٹ کمپنیوں سے ربطہ کیا ہے جو ریلوے میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں اور مزید کمپنیوں سے میں خود جا کر بات کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قسمت اچھی ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل سستا ہو گیا ہے، ریونیو کے سیکرٹری کو خط لکھ دیا ہے کہ 1956ء کے قانون کے تحت لینڈ مافیا کا تمام ریکارڈ فراہم کیا جائے ۔ اب ہر چیز سسٹم اور میرٹ پر ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کالونی میں بجلی کے میٹرز لگائے جائیں گے جس سے دو سے تین بلین کی بچت ہو گی ۔

ریلوے ملازمین کو وقت پر پنشن ادا کی جائے گی ۔جن کی پنشن روکی ہوئی ہے اسے فوری بحال کیا جائے ۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ سعد رفیق کے خلاف کوئی کیس نیب میں نہیں بھیجا نہ ایسا کام کروں گا بات صرف میری کارکردگی پر ہو گی ۔ جبکہ رائل پام کے حوالے سے کیس پہلے سے نیب میں ہے اس پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ۔ انہوں نے کہا کہ ای ٹکٹنگ کا سسٹم میں نے متعارف کروایا ہے مگر کریڈٹ سابقہ حکومت لے گئی ہے ۔ ریلوے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر لیکر جائیں گے۔

ریلوے ملازمین کے لئے معیاری ادویات اور ہسپتالوں کے حوالے سے کام کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ چینی سفیر نے ہمارے کام کو سراہا ہے اور یقین دہانی کروائی ہے کہ کراچی اور پشاور ٹریک پر تعاون کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے افسران اور میرا مائنڈ سیٹ الگ ہے ، افسران چاہتے ہیں کہ موجودہ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائے جبکہ میں کہتا ہوں کہ نیا نظام متعارف کروایا جائے ، سٹینڈرڈ گیج سسٹم لایا جائے جس سے محکمے میں کرپشن ختم ہو ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے ، وہ خود ریلوے کی بہتری کے لئے سامنے آرہے ہیں اور مفت میں مشینیں بھی ساتھ لا رہے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…