کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر ہسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتل برآمد ہوئی ہے تو اس کی مذمت کرتے ہیں اس کی تفتیش ہونی چاہئے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنماء کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ ہمارے لئے قابل احترام ہیں، میڈیکل رپورٹ میں آجائے گا کہ شرجیل میمن نے شراب نہیں پی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملازم کے بقول ایک بوتل میں شہد اور
دوسری میں تیل ہے جبکہ شرجیل میمن کا کچھ عرصہ قبل آپریشن ہوا ہے لہٰذا ان کے علاج کے معاملے کو انسانی ہمدردی کے طور پر دیکھا جائے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اگر بوتل میں شراب تھی تو اس کی مذمت کرتے ہیں اور پھر اس معاملے کی تفتیش بھی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کئی دیگر کیسز بھی زیرالتواء ہیں جن پر بھی توجہ دینی چاہیے لیکن میں ذاتی طور پر کہتا ہوں کہ وہ اس طرح کے چھاپے مار سکتے ہیں۔