لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نامور صحافی چوہدری غلام حسین نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف میں کروڑں کی کریشن ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے اپنے بیان کہا ہے کہ وزیراعظم نے کرپشن پر اپنا فیصلہ سنایا ہےکہ کرپٹ شخص کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ، خواہ وہ کرپٹ شخص میری ہی پارٹی کا کیوں نہ ہو ۔ چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر بھی کروڑ وں کی کرپشن ہوئی ہے
پارٹی کے ایک گروہ نے 53 کروڑ کی ٹکٹیں بیچیں ہیں، جس کی بنا پر پنجاب سے 42سیٹیں ہاتھ سے نکل گئیں ، جن امیدواروں سے پیسے لیے گئے تھے ان میں 90فیصد ایسے امیدوار ہیں جو الیکشن میں ہار گئے ہیں ۔ تاہم معروف صحافی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اب کسی ایسے شخص کو نہیں چھوڑیں گے جب بھی انہیں اس بات کا پتہ چلا کہ کوئی تحریک انصاف میں کوئی گروہ جعل سازی کر رہا تو یقیناً اس کیخلاف سخت فیصلہ سنائیں گے ۔