بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بیگم کلثوم نواز آئی سی یو میں ہیں اور وہ بات چیت کرتی ہیں مگر بیٹھ نہیں سکتیں، نوازشریف سے بات ہوئی، وہ بار بار کس کاپوچھتی ہیں ؟ حسین نوازکے افسوسناک انکشافات

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیگم کلثوم نواز آئی سی یو میں ہیں اور وہ بات چیت کرتی ہیں مگر بیٹھ نہیں سکتیں، نوازشریف سے بات ہوئی، وہ بار بار کس کاپوچھتی ہیں ؟ حسین نوازکے افسوسناک انکشافات لندن (آئی این پی)صدر مملکت ممنون حسین نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ اتوار کو لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی ان کا استقبال حسین نواز نے کیا، تفصیلات کے مطابق

اتوار کو صدر ممنون حسین اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے ہارلے اسٹریٹ کلینک گئے۔ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے قوم سے بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں نواز شریف کے ساتھ 1999میں جہاں کھڑا تھا وہیں اب بھی ہوں اللہ سے دعا کرتا ہوں آزمائش سب پر آتی ہے اور میاں صاحب پر بھی آئی ہے۔ اڈیالہ نہیں گیا مگر نواز شریف سے ملنے اسپتال جانا چاہتا تھا اس موقع پر حسین نواز نے کہا کہ صدر کے انتخاب کا فیصلہ (ن) لیگ کی قیادت کرے گی۔ اس پر میں کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ بیگم کلثوم نواز آئی سی یو میں ہیں اور وہ بات چیت کرتی ہیں مگر بیٹھ نہیں سکتیں۔ حسین نواز نے کہا کہ میری والدہ مریم نوا زکا پوچھتی ہیں کہ وہ کال کیوں نہیں کرتی جبکہ میاں محمد نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے۔ پاکستانی سم سے نواز شریف نے کال کی تھی اور ان سے بات ممکن ہوسکی۔ ان کو ہفتے میں ایک آدھ بار فون کرنے کی اجازت ہے۔ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد ممنون حسین نے کہا کہ کلثوم نواز نے صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…