بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پہلے یہ کام پھر کسی دوسرے ملک کا دورہ ،وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اورامریکہ جانے سے انکار کردیا، حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پہلے یہ کام پھر کسی دوسرے ملک کا دورہ ،وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اورامریکہ جانے سے انکار کردیا، حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی لاہور(آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے نہیں جارہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ

ایک قوم جو دنیا سے پیسے مانگ رہی ہے اس کا وزیر اعظم ملک سے باہر جا کر کیا بتائے گا ؟ میڈیا سے گفتگو کے دوران افتخار درانی نے کہا کہ آرٹی ایس سسٹم بیٹھنے کی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے ۔ چیئر مین نادراکو ہٹانے کیلئے ایک باقاعدہ عمل ہے جو شروع کیا جائیگا ہے اوراس کے بعد دیکھیں گے کہ آگے کیا کرنا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ ہماری پٹیشن پر اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیاہے ۔ تحریک انصاف کا سب سے بڑا ماٹو تھا کہ شفاف اور غیر جانبدار الیکشن ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کا میڈیا کے ساتھ تعلق بہت اچھا ہوگا اور اب ہم میڈیا کے لئے قومی اسمبلی میں بل لا رہے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ میڈیا ہمارا احتساب کرے ۔ وزیر اعظم اس وقت قوم کو اعتماد دلا رہے ہیں اوروہ چاہتے ہیں کہ نظام حکومت کوشفاف بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان اس لئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے نہیں جارہے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ ایک قوم جو دنیا سے پیسے مانگ رہی ہے اس کا وزیر اعظم ملک سے باہر جاکر دنیا کو کیا بتائے گا؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…