بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

مجھے رضیہ بٹ کے ناول نہ سنائو۔۔سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی تعریف سن شیخ رشید ریلوے افسر پر برس پڑے ، وفاقی وزیر کے غیر مہذب روئیے کیخلاف ریلوے افسر نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 26  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مجھے رضیہ بٹ کے ناول نہ سنائیں، ن لیگی دور حکومت میں ریلوے میں ہوئے کاموں کی تفصیلات سن کر شیخ رشید کا پارہ ہائی ہو گیا، چیف کمرشل منیجر ریلوے حنیف گل کو جھاڑ پلا دی، ریلوے افسر نے وفاقی وزیر کے روئیے کو غیر مہذب اور نان پروفیشنل قرار دیتے ہوئے دو سال کی چھٹی کی درخواست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

نے ریلوے کا چارج سنبھال لیا ہے اور اس دوران ان کو ریلوے حکام کی جانب سے بریفنگز دئیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر میںوفاقی وزیر اطلاعات شیخ رشید احمد کی زیر صدارت ریلوے حکام کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں شیخ رشید احمد کو بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ دیتے ہوئے چیف کمرشل منیجر ریلوے حنیف گل نے جب وفاقی وزیر ریلوے کو بتایا کہ پچھلے سال کئی ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جن کی بدولت ریلوے کا خسارہ کم ہو گیا ہے تو اس پر شیخ رشید احمد بھڑک گئے اور دوران بریفنگ غیر مہذبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ریلوے افسر حنیف گل کو کہا کہ مجھے رضیہ بٹ کے ناول نہ سنائیں اور نہ ہی میرے سامنے کسی وزیر کی تعریف کریں۔ شیخ رشید کے غیر مہذبانہ اور غیر شائستہ روئیے پر حنیف گل نے وفاقی وزیر کے روئیے کے خلاف درخواست دیدی ہے اور اس میں موقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے نے ان کیساتھ غیر مہذبانہ اور غیر شائستہ اور نان پروفیشنل رویہ اختیار کیا ہے ۔ بریفنگ دیتے ہوئے چیف کمرشل منیجر ریلوے حنیف گل نے جب وفاقی وزیر ریلوے کو بتایا کہ پچھلے سال کئی ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جن کی بدولت ریلوے کا خسارہ کم ہو گیا ہے تو اس پر شیخ رشید احمد بھڑک گئے اور دوران بریفنگ غیر مہذبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ریلوے افسر حنیف گل کو کہا کہ مجھے رضیہ بٹ کے ناول نہ سنائیں اور نہ ہی میرے سامنے کسی وزیر کی تعریف کریں۔ شیخ رشید کے غیر مہذبانہ اور غیر شائستہ روئیے پر حنیف گل نے وفاقی وزیر کے روئیے کے خلاف درخواست دیدی ہے اور اس میں موقف اختیار کیا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے نے ان کیساتھ غیر مہذبانہ اور غیر شائستہ اور نان پروفیشنل رویہ اختیار کیا ہے ۔حنیف گل نے دو سال کی چھٹی کی بھی درخواست دیدی ہے ۔ حنیف گل کا کہنا ہے کہ وہ شیخ رشید احمد کے ساتھ اس روئیے کے ساتھ کام نہیں کر سکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…