اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)باکمال لوگوں کے لاجواب کارنامے، قومی ائیر لائن پی آئی اے کی غیر ملکی فلائٹس پر ڈیوٹی لگانے کیلئے رشوت کا انکشاف۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق گرفتاری فضائی میزبان شہباز الرحمن نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قومی ائیر لائن پی آئی کے افسران کی جانب سے غیر ملکی فلائٹس پر ڈیوٹی لگانے کیلئے جہاز کے عملے
سے رشوت لیتے ہیں۔ جہاز کے عملے میں موجود ائیرہوسٹس کرنسی، موبائل، سونا و دیگر سامان کی سمگلنگ کیلئے 100سے 300ڈالر دیتے ہیں۔ مطلوبہ رقم وہ بھی ڈالرز میں ملنے پر قومی ائیر لائن کے متعلقہ افسران عملے کی من پسند روٹس پر ڈیوٹیاں لگا دیتے ہیں۔ ان من پسند روٹس میں لندن، ٹورنٹو، پیرس، سعودی عرب شامل ہیں۔ تحقیقات کے دوران شہباز نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اس نے 200ڈالر کے عوض اپنی ڈیوٹی لگوائی تھی، شہباز کے مطابق پی آئی اے میں راشی افسران کا ایک بڑا گروپ موجود ہے جس میں نیچے سے لیکر اوپر تک افسران ملوث ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ میںذرائع کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اہم ترین اداروں نے فضائی میزبانوں کے حوالے سے خفیہ انکوائری کر رکھی ہے۔ پاکستان کے دو اہم ترین اداروں نے فضائی میزبانوں کے حوالے سے انکوائری کر رکھی ہے اور اس انکوائری رپورٹ کے مطابق بڑا ایکشن جلد ہی متوقع ہے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ پیرس جانیوالے عملے میں سے کچھ افراد منشیات کے جرم میں بھی پکڑے جا چکے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل برطانوی حکام نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا ایک فلائٹ اسٹیورڈ کو ہیتھرو ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیاتھا۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق برطانیہ کی بارڈر ایجنسی نے پی آئی اے ملازم سے 12 موبائل فونز برآمد کیے اور یہ
ملازم پی کے 758 کے عملے میں شامل تھا ٗذرائع کے مطابق پی آئی اے ملازم سے موبائل فونز معمول کیچیکنگ کے دوران برآمد ہوئے۔ہیتھررو ایئرپورٹ پر پی ائی اے کے ملازم کی گرفتاری کے حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار فلائٹ اسٹیورڈبرطانوی کسٹم حکام کی تحویل میں ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتارملازم کو فلائٹ سے آف لوڈ کرکے فلائٹ روانہ کردی گئی ہے ٗ برطانوی کسٹم حکام کی رپورٹ پر فلائٹ اسٹیورڈ شہباز کے خلاف کارروائی ہوگی۔