اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف صحافی اور کئی کتابوں کے مصنف سہیل وڑائچ نے اپنے آج کے کالم میں بھارتی صحافی کلدیپ نائر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کلدیپ نائر کو بھارتی فارن آفس کی خفیہ فائلوں تک رسائی حاصل تھی اور انہوں نے اپنی کتاب میں ان فائلوں میں موجود کئی راز آشکار کئے ہیں۔ سہیل وڑائچ ایک جگہ
لکھتے ہیں کہ کلدیپ نائر نے جنرل ضیاء کے طیارے کے حادثے کے حوالے سے اپنی کتاب میں خیال ظاہر کیا ہے کہ اس طیارے کی تباہی میں امریکہ کا ہاتھ تھا اور یہ بھی لکھا ہے کہ طیارے کی تباہی کے فوراً بعد ایک پاکستانی افسر بھارتی حدود میں داخل ہوا اور پھر امریکہ پرواز کر گیا۔ وہ افسر کون تھا اس کا کلدیپ نائر بھی پتہ نہیں چلا سکے۔