جمعہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2025 

اعتزاز احسن کے نام پر ن لیگ کا اعتراض،پیپلزپارٹی نے کیا جواب دیا اور ن لیگ نے کیا شرط عائد کی؟اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، حیرت انگیز انکشافات

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی زیر صدارت مری میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی اندرونی کہانی‘ پیپلزپارٹی اپنے صداتی امیدوار اعتزاز احسن کو کسی بھی صورت ڈراپ کرنے کو تیار نہیں‘ مسلم لیگ (ن) نے اجلاس میں دو ٹوک موقف اختیار کیا کہ اعتزاز احسن سابق وزیر اعظممیاں نواز شریف سے میڈیا کی وساطت سے معافی مانگیں اس صورت میں انہیں سپورٹ کیا جائے گا۔

بصورتدیگر مسلم لیگ (ن) اپنا صدارتی امیدوار لائے گی۔ اجلاس میں اس وقت بدمزدگی پیدا ہوئی جب سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کو تحریک انصاف کی ’’بی‘‘ ٹیم قرار دیا اس پر چوہدری قمر الزمان اور خواجہ آصف کے درمیان تو تو میں میں بھی ہوئی اس پر فضل الرحمن نے کہا کہ پہلے ہی سے کہا جارہاہے کہ اپوزیشن متحد نہیں ہے اور تحریک انصاف کے اس تاثر کو تقویت ملے گی۔ خواجہ آصف اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اجلاس سے اٹھ کر علیحدہ سے مشاورت بھی کی اور دونوں کے درمیان یہ طے پایا کہ پیپلزپارٹی اگر اپنے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن سے پیچھے نہ ہٹی تو اس صورت میں ن لیگ اپنا صدارتی امیدوار دے گی۔ ن لیگ سرتاج عزیز اور سابق وفاقی وزری عبدالقادر بلوچ کے ناموں پر غور کررہی ہے۔ ذرائع نے یہ بتایا کہ متحدہ اپوزیشن کا اجلاسکسی بھی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا۔ متحدہ اپوزیشن کا تاثر دینے کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے مولانا فضل الرحمن نے تجویز پیش کی کہ میڈیا کے سامنے متحد ہوکر بات چیت کرین تاکہ متحدہ اپوزیشن کا تاثر نہ ابھرے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی ‘ ن لیگ کے نمائندوں نے ہی بات چیت کی باقی جماعتوں کے وفود نے خاموشی رہنے میں ہی عافیت جانی۔ پیپلزپارٹی نے اپنی قیادت سے مشاورت کا بہانہ کرکے اجلاس سے اٹھ جانے میں عافیت جانی۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…