ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وزارت پانی و بجلی کا سرکلر ڈیٹ ساڑھے 11 سو ارب روپے ہو گیا ،کتنی بڑی بجلی چوری اور لائن لاسز ہو رہے ہیں؟ انتہائی تشویشناک انکشافات،وزیراعظم عمران خان کیلئے نیا مسئلہ کھڑا ہوگیا

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت پانی و بجلی کا سرکلر ڈیٹ ساڑھے 11 سو ارب روپے ہو گیا جبکہ 100ارب روپے کے قریب بجلی چوری اور لائن لاسز ہو رہے ہیں،پاور ڈویژن نے بجلی کی پیداوار، جاری منصوبوں اور گردشی قرضوں کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دینے کیلئے تیاری مکمل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان نے وزارت پانی وبجلی سے بجلی چوری اور لائن لاسز کی تفصیلات طلب کر لیں ، پاور ڈویژن نے اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن کی تیار کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کا سرکلر ڈیٹ ساڑھے 11 سو ارب روپے ہوگیا ہے، سرکاری و غیر سرکاری اداروں سمیت صوبائی حکومتوں سے پانچ سو ارب روپے سے زائد کے واجبات وصول کرنے ہیں، 100 ارب روپے کے قریب بجلی چوری اور لائن لاسز ہو رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سابقہ حکومتوں میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے بلکہ ان علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ واجبات کی وصولی بھی ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کے لیے وبال جان بن چکی ہے، لیسکو نے 83 ارب روپے سے زائد، گیپکو نے 105 ارب، فیسکو نے 180 ارب، ایسکو نے 31 ارب 70 کروڑ، میپکو نے 82 ارب، پیسکو نے 53 ارب، ٹیسکو نے 192 ارب اور حیسکو نے 90 ارب سے زائد رقم وصول کرنی ہے۔نجی صارفین سے 247 ارب روپے کے واجبات وصول کرنے ہیں اور ان صارفین میں سے متعدد نے اسٹے آڈر لے رکھے ہیں جس کی وجہ سے ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کو بہت مشکلات کا سامنا ہے۔ زرائع نے بتایا کہ واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے وزیر اعظم سے خصوصی اجازت لی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…