ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

 5 روپے سے لیکر کر1000 روپے والے نئے ڈیزائن کے نوٹوں کی چھپائی کی خبریں،گھروں میں نوٹوں کا انبار لگانے والوں کے ہوش اُڑ گئے،ا سٹیٹ بینک کا اہم ترین اعلان

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) 5 روپے سے لیکر کر1000 روپے والے نئے ڈیزائن کے نوٹوں کی چھپائی کی خبریں، گھروں میں نوٹوں کا انبار لگانے والوں کے ہوش اُڑ گئے،ا سٹیٹ بینک کا اہم ترین اعلان،نئے ڈیزائن کے نوٹوں کی چھپائی سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں، ذرائع اسٹیٹ بینک نے ایسی تمام خبروں کو غلط قرار دے دیا۔

نئے ڈیزائن کے نوٹوں کی چھپائی کی افواہیں سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو عوام میں کھلبلی مچ گئی، گھر میں نوٹوں کا انبار لگانے والوں کی تو جیسے نیندیں ہی اڑ گئیں۔ افواہیں اڑانے والوں نے تواس مرتبہ حد ہی کر دی، 5 روپے سے لیکر کر1000 روپے والے نوٹوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شائع کردیں۔ ذرائع اسٹیٹ بینک نے ایسی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کا نوٹوں کے ڈیزائن کی تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔دریں اثناء مالیاتی خسارے کا ہدف حاصل نہ ہوسکا، وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2018 میں قرض و سود کی ادائیگوں میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق مالی سال 2018 میں مالیاتی خسارے کا ہدف حاصل نہ ہوسکا، خسارہ اپنے ہدف 4 اعشاریہ 1 فیصد سے بڑھ کر جی ڈی پی کا 6 اعشاریہ 6 فیصد یعنی 2 ہزار 260 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق ایک سال کے دوران محصولات 11 اعشاریہ 5 فیصد اضافے سے 4065 ارب روپے رہیں، ٹیکس وصولیاں جی ڈی پی کے 13 فیصد رہیں جبکہ مالی سال 2017 میں ٹیکس وصولیاں جی ڈی پی کے 12 اعشاریہ 5 فیصد رہی تھیں، سیلز ٹیکس 12 اعشاریہ 7 فیصد اضافے سے 1491 ارب روپے رہا۔وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2018 میں قرض و سود کی ادائیگیاں 11 اعشاریہ 3 فیصد اضافے سے 1499 ارب روپے رہیں جبکہ اس عرصے میں دفاعی اخراجات 16 فیصد اضافے سے 1030 ارب روپے رہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…