کوئٹہ(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کی جا نب سے نا مز د کر دہ گو رنر بلو چستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نیب زدہ نکلے ، تفصیلات کے مطا بق امیر جوگیزئی پر 2015سے نیب میں انکوائری شروع ہوئی ، آئندہ ماہ ان کے خلاف ریفرنس دائر کئے جانے کا امکان ہے ، انکوائری کی منظوری اس وقت کے چیئرمین نیب قمر زمان کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی ۔
ہفتہ کو نیب ترجمان کے مطابق نامزد گورنر بلوچستان امیر جوگیزئی بطور سی ای او کڈنی سینٹر کرپشن میں ملوث رہے ، امیر جوگیزئی پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے ، مشنری کی خریداری میں گھپلوں میں ملوث رہے ، امیر جوگیزئی کے خلاف نیب میں انکوائری 2015میں شروع ہوئی ، نیب نے 2018میں ان کے خلاف تحقیقات شروع کیں ۔ نیب ترجمان کے مطابق آئندہ ماہ جوگیزئی کے خلاف ریفرنس دائر ہونے کا امکان ہے ۔ ڈاکٹر امیر جوگیزئی کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہیں ، انکوائری کی منظوری اس وقت کے چیئرمین نیب قمر زمان کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی ۔ بلوچستان کے نامزد گورنر ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی میڈیکل کے شعبے میں بطور چائلڈ اسپیشلسٹ 32 سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور بولان میڈیکل کالج (بی ایم سی) کوئٹہ میں ڈھائی سال بحیثیت رجسٹرار فرائض انجام دیے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گورنر بلوچستان کیلئے ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کو نامزد کیا گیاتھا ۔ وزیر اعظم عمران خان کی جا نب سے نا مز د کر دہ گو رنر بلو چستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی نیب زدہ نکلے ، امیر جوگیزئی پر 2015سے نیب میں انکوائری شروع ہوئی ، آئندہ ماہ ان کے خلاف ریفرنس دائر کئے جانے کا امکان ہے ، انکوائری کی منظوری اس وقت کے چیئرمین نیب قمر زمان کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی ۔