سادگی اور پروٹوکول نہ لینے کے دعوے ڈھکوسلہ نکلے، شیخ رشید کامسافروں کے ساتھ ٹرین میں سفر جبکہ دوسری طرف وی آئی پی پروٹوکول وفاقی وزیر کی آمد کے موقع پر لاہورریلوےسٹیشن پر مسافروںکیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ نجی ٹی وی سب کچھ سامنے لے آیا

25  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سادگی اور پروٹوکول نہ لینے کے دعوے ڈھکوسلہ نکلے، شیخ رشید کا ایک طرف مسافروں کے ساتھ ٹرین میں سفر جبکہ دوسری طرف وی آئی پی پروٹوکول،وفاقی وزیر کی آمد کے موقع پر لاہور ریلوے سٹیشن پر اہلکاروں نے انتظار گاہ میں بیٹھے مسافروں کو سٹیشن سے باہر نکال دیا، سٹیشن پر موجود تمام کھوکھے بند، سٹیشن ماسٹر اور افسران گلدستے لیکر

استقبال کیلئے لائن پر کھڑے رہے، گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور، نجی ٹی وی سادگی اور پروٹوکول کی حقیقت سامنے لے آیا۔نجی ٹی وی سما کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد کے سادگی اور پروٹوکول نہ لینے کے دعوے ڈھکوسلہ نکلے۔ لاہور میں ریلوے ہیڈکوارٹر میں اجلاس کی صدارت کیلئے راولپنڈی سے لاہور بذریعہ ٹرین عام مسافروں کے ساتھ سفر میں بھی شیخ رشید فرسٹ کلاس میں بیٹھے رہے جبکہ اس دوران کی نشست کے ساتھ موجود نشست انہی کے ریزرو رکھی گئی اور کسی مسافر کو وہ سیٹ الاٹ نہ کی گئی۔ شیخ رشید احمد کی لاہور سٹیشن آمد کے موقع پر ریلوے حکام نے وفاقی وزیر کے پروٹوکول اور استقبال کے سلسلے میں انتظار گاہ میں موجود تمام مسافروں کو باہر نکال دیا جبکہ سٹیشن ماسٹر اور دیگر افسران وفاقی وزیر کے استقبال کیلئے گلدستے لیکر لائن میں کھڑے رہے ۔ اس موقع پر سٹیشن پر موجود تمام کھوکھے اور دکانیں بھی بند کرادی گئیں جبکہ وفاقی وزیر نے لاہور سٹیشن پہنچنے پر میڈیا کو بھی ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے بات کرنے سے انکار کر دیا ۔ وفاقی وزیر کی گاڑی پر ریلوے اہلکار پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔نجی ٹی وی کے رپورٹر نے جب سٹیشن سے باہر موجود مسافروں سے باہر نکالے جانے کی وجہ دریافت کی تو مسافروں کو کہنا تھا کہ ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ صفائی کرنی ہے، بڑے افسر دورے پر آرہے ہیں ۔ اس دوران نجی ٹی وی پر رپورٹ چلنے پر ریلوے حکام کی دوڑیں لگ گئیں اور انہوں نے باہر نکالے جانے والے مسافروں کو فوری طور پر اندر بلا لیا اور انہیں انتظار گاہ میں بٹھایا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…