کولمبو (نیوز ڈیسک)سری لنکا 42سال بعد سزائے موت پر عمل در آمد کا آغاز کرے گا تاہم وہاں منشیات کی سمگلنگ کے کیس میں گرفتار 5 پاکستانیوں کی سزائے موت پر عمل در آمد کیلئے انہیں وطن واپس بھیجے گا اورسری لنکن صدر اس سلسلے میں عمران خان سے بات کرینگے ۔رپورٹ کے مطابق سری نکا 42 سال بعد سزائے موت پر عمل در آمد کا آغاز کرے گا تاہم وہاں منشیات کی سمگلنگ کے کیس میں گرفتار 5 پاکستانیوں کی سزائے موت پر عمل در آمد کیلئے انہیں وطن واپس بھیجے گا، یہ 5 افراد ان 18 افراد
میں شامل ہیں جن کو منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ سزائے موت پر عمل در آمد کے حوالے سے کوئی تاریخ نہیں بتائی گئی۔سری لنکن صدرا نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں منشیات کے جرائم میں ملوث افراد کی سزائے موت پر عمل در آمد چاہتا ہوں جس کا آغاز ان 18 افراد سے کیا جائے گا جس کی فہرست مجھے جیل سے موصول ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملزمان کی پاکستان میں سزا پر عمل در آمد کے حوالے سے بات کروں گا۔