اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مجھ سمیت کوئی افسر وی آئی پی پروٹو کول نہیں لے گا، ہمیں کفایت شعاری کی پالیسی پر عملدرآمد کرانا ہے، پاکستان کے عوام ہی ہمارے لئے وی آئی پی ہیں،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کے بعد بڑا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد آج سادگی اختیار کرتے ہوئے جہاز کے بجائے ریل کے ذریعے راولپنڈی سے لاہور کیلئے عام شہریوں کی طرح ریل میں سفر کر کے پہنچے جہاں ان کی زیر صدارت ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں
سیکریٹری ریلوے نے شیخ رشید کو بریفنگ دی۔ شیخ رشید احمد کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک یہاں ہوں سکون سے بیٹھوں گا نہ کسی کو آرام کرنے دوں گا، میرا ٹارگٹ آمدن بڑھانا اور خسارہ کم کرنا ہے، افسران تعاون کریں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کی زمینوں پر کمرشل پلازے بنانے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے ریلوے اسٹیشنز کے قریب گندگی ختم کرنے کیلئے صفائی ٹاسک فورس بنانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے ریلوے کے تمام اسپتالوں کو پرائیوٹائز کرنے کیلئے پلان مرتب کرنے ی بھی ہدایت کی،