لاہور(سی پی پی )پنجاب کے اراکین اسمبلی میں سے 25 میٹرک پاس نکلے۔ 43 اراکین ماسٹر،44 ایل ایل بی جبکہ 10 ڈاکٹر بھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق 25 جولائی 2018 کے انتخابات کے نتیجے میں وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت قائم ہوچکی ہے۔اس موقع پر سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی ،بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔ اس حوالے سے مزید یہ ہے کہ پنجاب اسمبلی
کے اراکین کی تعلیمی قابلیت کے حوالے سے فافن نے انتہائی دلچسپ رپورٹ جاری کی ہے۔فافن کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اراکین میں 25 لوگ محض میٹرک پاس ہیں جبکہ اتنے ہی اور کچھ زیادہ لوگ انٹرمیڈیٹ کی ڈگری رکھتے ہیں۔ایسے ہی 119 اراکین گریجویٹ ہیں۔43 لوگ ایسے ہیں جن کی تعلیمی قابلیت ماسٹر ہے جبکہ اراکین میں سے 44 لوگ قانون کی ڈگریاں رکھتے ہیں۔پنجاب کے اراکین اسمبلی میں 10 لوگ ڈاکٹر بھی ہیں۔