راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک سے جرائم ختم کرنا چاہتا تھامگر ریلوے کی وزارت مل گئی، پنڈی بوائے شیخ رشید احمد دل کی بات زبان پر آخر لے ہی آئے، وزارت داخلہ نہ ملنے کا شکوہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور حکمران جماعت تحریک انصاف کے اتحادی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد دل کی بات زبان پر لے آئے اور انہوں نے وزارت داخلہ نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے ملک سے جرائم ختم کرنا چاہتا تھا مگر ریلوے کی وزارت مل گئی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میری بد نصیبی ہے کہ نیب کے آدھے کیسز ریلوے پر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کا خسارہ کم کر کے دکھاؤں گا، نفع بھی دوں گا اور روزگار بھی۔شیخ رشید نے وزیراعظم کی تقریر کو زندگی کی سب سے بہتریں تقریر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے عوام کے اصل مسئلوں کی بات کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خدمت کریں گے، 18 گھنٹے کام کریں گے کیونکہ ہمیں ملک کا نقشہ بدلنا ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ 25 نئے کمیشن بنیں تب ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
میری بدنصیبی کہ۔۔شیخ رشید بالآخر دل کا ملال زبان پر لے ہی آئے وزارت ریلوے کے بجائے کونسی وزارت چاہتے تھے، نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عمران خان سے بڑا گلہ کر دیا
22
اگست 2018
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں