ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

کرکٹر سے وزیر اعظم بننے والے عمران خان سمیت دنیا کے 5سیاستدان،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 21  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)عالمی سیاست میں 5ایسے سیاستدانوں کے نام موجود ہیں جنہوں نے سیاست کے میدان میں آنے سے قبل کرکٹ کے میدانوں میں اپنا نام بنایا اور بعد میں انہوں نے بطور وزیر اعظم اپنے ملک کی باگ ڈور سنبھالی۔اس فہرست میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ان دنوں موضوع بحث ہیں ، گزشتہ دنوں انہوں نے پاکستان کے 22 ویں نو منتخب وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔65سالہ عمران خان نے

پاکستان کے لئے 88ٹیسٹ اور 175ون ڈے کے علاوہ 382فرسٹ کلاس میچ بھی کھیلے ہیں، جبکہ پاکستان نے 1992کا ون ڈے ورلڈ کپ ان کی قیادت میں ہی جیتا تھا۔پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے سال 1973میں ریلویز کے لئے فرسٹ کلاس میچ کھیلا تھا تاہم وہ اس میں بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوگئے تھے۔ نواز شریف 3مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔سر ایلک ڈگلس 1963میں برطانیہ کے وزیر اعظم بنے ، ان کے عہدے کی مدت ایک سال تھی۔سر ایلک نے میڈل سیکس کاونٹی اور آکسفورڈیونی ورسٹی کی جانب سے کرکٹ کھیلی ، اس کے علاوہ انہوں نے 1924میں اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو بھی کیا اور 10میچ کھیلے۔وہ 1966میں ایم سی سی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔سر فرانسس ہنری ڈیلن بیل 1925 میں نیوزی لینڈ کے پہلے ایسے وزیر اعظم تھے جن کی پیدائش بھی نیوزی لینڈ میں ہوئی تھی۔ ڈیلن بیل نے نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن کی نمائندگی کرتے ہوئے 1874 سے 1876تک فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی تھی۔ان کی بطور وزیر اعظم عہدے کی مدت 20 دن تھی۔راتو سر کیمی سیسی مارا فیجی کے پہلے وزیر اعظم تھے ۔ انہوں نے فیجی کے لئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی اور نیوزی لینڈ کے دورے پر بھی گئے۔ راتو سر کیمی سیسی مارا نے فیجی کی نمائندگی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخی فتح بھی حاصل کی تھی۔ان کا شمار فیجی کے بانیوں میں ہوتا ہے۔ان کی بطور وزیر اعظم عہدے کی مدت21 سال رہی جبکہ بطور صدر وہ 7سال اس منصب پر فائز رہے۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…