ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی کو صدارتی انتخاب کیلئے بڑی حمایت مل گئی ،اہم سیاسی جماعت نے ووٹ دینے کا اعلان کردیا

datetime 21  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی نے اپنی پارٹی کے ایک وفد کے ہمراہ منگل کی شام ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد جاکر متحدہ کے رہنماوں سے ملاقات کی اور آئندہ صدارتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کے لئے متحدہ کی حمایت کرنے کی درخواست کی۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفد کا آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ

ہم آپ کے اتحادی ہیں ساتھ چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وزیراعظم کے لئے بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، صدر کو بھی ووٹ دیں گے ۔اس موقع پر دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور اور دیگر معاملات بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیئے کور کمیٹی کے اجلاس بھی جلد بلائے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے نامزدصدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وزیر اعظم کو ووٹ دینے پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرنے آئے ہیں۔پی ٹی آئی کے وفد میں فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ کے علاوہ دیگر رہنما بھی شامل تھے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عار ف علوی نے کہا کہ ہم ایک وفد کے ہمراہ ووٹ کے لئے حاضر ہوئے تھے ،تحریک انصاف نے مجھے صدر کے لئے نامزد کیا ہے ،ایم کیو ایم ہماری وفاق میں اتحادی ہے اور دو وزیر بھی ہیں وزیر اعظم کے سو روزہ پلان میں ایم کیو ایم سمیت تمام اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اس حوالے سے ایم کیو ایم کے ساتھ بھی مشاورت کی ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے شکر گزار ہیں ہم نے ان کے سامنے اپنی بات رکھی ہے ،شہری سندھ کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح مین شامل ہے بلدیاتی اداروں سے متعلق

ایم کیوایم کی پٹیشن کی بڑی اہمیت ہے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی بلدیاتی اختیارات کے حوالے سے پٹیشن دائر کرنے کا سوچ رہی ہے ، عار فعلوی نے کہا کہ کراچی نے وزیراعظم بنایا ہے، اب ایم کیوایم کے ووٹ حاصل کرکے کراچی ہی صدر پاکستان بھی بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے درمیان تعاون کی راہیں کھلی ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے درمیان وژن کا ملاپ ہواہے،

شہری علاقوں کے مسائل کس طرح حل کرنے ہیں ، اس کی بات چیت کیلئے پی ٹی آئی کا وفد آیا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی قومی اسمبلی میں جس طرح دونوں جماعتوں نے تعاون کیا وہ آگے بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کا پاکستان کی ترقی میں جو رول ہے اس کو اب مزید وسائل ملنے چاہیں،شہری سندھ کو وسائل ملیں گے تو پاکستان مزید ترقی کریگا،

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلے بھی مایوس نہیں کیا آئندہ بھی نہیں کریں گے،پی ٹی آئی اور ایم کیوایم پاکستان مل کر چل رہے ہیں وقت کے ساتھ ہماری تعلقات میں مزید بہتری آنی ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے ہماری جو بھی تحفظات ہیں قانونی طور پر ہم ان حلقوں کو کھلوانے کیلئے آزاد ہیں،پی ٹی آئی نے ایم کیوایم کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…