اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تقرری میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کوئی ہاتھ نہیں ہے بلکہ ان کا انتخاب وزیراعظم کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کے استخارہ کے بعد عمل میں لایا گیا ہے، اس بات کا انکشاف ایک موقر قومی روزنامے نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے،
رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کو بشریٰ بی بی کے استخارہ نے وزیراعلیٰ پنجاب بنوایا، ان کی نامزدگی میں جہانگیر ترین کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے استخارہ کرنے کے لیے کہا تھا اور استخارہ کرنے کی وجہ سے ہی وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار کی نامزدگی میں تاخیر ہوئی۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے عمران خان پر دباؤ ڈال کر عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنوایا اور وہ ڈمی وزیراعلیٰ ہوں گے اور اصل طاقت جہانگیر ترین گروپ کے پاس ہی ہو گی۔ ذرائع نے ان باتوں کو جھوٹ قرار دیا ہے، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے استخارہ میں بار بار عثمان بزدار کا نام آیا تو وزیراعظم عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کو بتایا کہ میں عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کا اعلان کرنے والا ہوں، جس پر دونوں رہنماؤں کو شدید حیرانگی ہوئی۔ عمران خان کے اس فیصلے کو جہانگیر ترین نے کھلے دل سے قبول کر لیا جبکہ شاہ محمود قریشی نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا مگر عمران خان نے اس فیصلے پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے عثمان بزدار کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تقرری میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کوئی ہاتھ نہیں ہے بلکہ ان کا انتخاب وزیراعظم کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کے استخارہ کے بعد عمل میں لایا گیا ہے