ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

عید الاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے ٗصدر مملکت

datetime 21  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ممنون حسین نے قوم کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے،آج کے دن ان عظیم انبیائے کرام نے اطاعت و ایثار اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی ، یہ عمل رہتی دنیا کے لئے

ایک مشعل راہ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے کہ بڑے مقاصد کی تکمیل اور اس دنیا کو دکھوں سے پاک کرنے کے لئے اپنی پیاری اشیا حتیٰ کہ اولاد کو بھی قربان کرنا پڑے تو اس سے گریز نہ کیا جائے ،دنیا کو پیچیدہ مسائل کے چنگل سے نکال کر امن و محبت اور اخوت کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی سب سے پیاری چیزوں کی قربانی ناگزیر ہے، عیدالاضحی کے موقع پر قوم کے نام جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ میں عیدالضحیٰ کے پر مسرت موقع پر میں پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کی عبادات اور قربانیاں قبول و منظور فرماتے ہوئے انھیں ہمارے لئے اپنی رضا کے حصول کا ذریعہ بنادے، انہوں نے کہاکہ عید الاضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے ۔آج کے دن ان عظیم انبیائے کرام نے اطاعت و ایثار اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی تھی ۔ یہ عمل رہتی دنیا کے لئے ایک مشعل راہ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے کہ بڑے مقاصد کی تکمیل اور اس دنیا کو دکھوں سے پاک کرنے کے لئے اپنی پیاری اشیا حتیٰ کہ اولاد کو بھی قربان کرنا پڑے تو اس سے گریز نہ کیا جائے، اس سلسلے میں ارشاد باری تعالیٰ ہے،

’’آپ ﷺ ان سے کہئے کہ میری نماز ، میری قربانی ، میری زندگی او رموت سب اللہ رب العالمین کے لئے ہے‘‘(القرآن)، انہوں نے کہاکہ عبادت کی یہی روح ہے جو اس دکھوں بھری دنیا کو جنت کا نمونہ بنا سکتی ہے کیونکہ جان و مال کی اس قربانی کے ذریعے انسان کو اپنی انا قربان کرنے کی تربیت دی جاتی ہے جو مسائل کی اصل جڑ ہے ۔صدر مملکت نے کہاکہ اس دنیا کے مسائل خواہ ان کی نوعیت داخلی ہو ، خواہ خارجی اور بین الاقوامی ،

ان سب کا خمیر اسی مرض سے اٹھا ہے ۔ دنیا کو ان پیچیدہ مسائل کے چنگل سے نکال کر امن و محبت اور اخوت کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی سب سے پیاری چیزوں کی قربانی ناگزیر ہے جن میں جان و مال کے علاوہ آرا اور مفادات سمیت سب کچھ شامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیز آج جس قسم کے سیاسی غیر سیاسی اور سماجی و معاشی مسائل سے دو چار ہے

ان سے نکلنے کے لئے سنت ابراہیم علیہ السلام سے ہی رہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ رب العزت ہم سب کو عید الاضحی کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار کرے اور قربانی جیسی عظیم عبادت کو اس کی روح کے مطابق سمجھ کر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس کی تہہ میں پوشیدہ نعمتوں اور برکتوں سے مستفیدفرمائے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…