ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اگر میں بھی اس کام کا کہوں تو اس پر بھی عملدرآمد نہ کیاجائے، وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے زیرصدارت اجلاس، دھماکہ خیز احکامات جاری کردیئے

datetime 21  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اورعید الاضحی پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں قانون کی حکمرانی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گااورمیں قانون کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کروں گا۔اگرمیں بھی کوئی غیر قانونی کام کا کہوں تو

اس پر بھی عملدر آمد نہ کیا جائے ۔صوبے میں میرٹ ،گڈ گورننس اورقانون کی حکمرانی کا راج ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ حقیقی تبدیلی لاکر عوام کو ریلیف دیں گے،اچھے اورکام کرنے والے افسروں کو پرموٹ کریں گے اوربہترین کاکردگی دکھانے والے افسروں کے پیچھے میں کھڑا ہوں گا،جو کام نہیں کرے گا وہ پنجاب میں نہیں رہے گااورایسے افسر اپنے بارے میں خود سوچ لیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن پر عملدر آمد کر کے پولیس نظام میں اصلاحات لائیں گے۔سرکاری اخراجات کو کم سے کم رکھیں گے ۔ کفایت شعاری اورسادگی کو حقیقی معنوں میں رائج کیا جائے گااورتبدیلی سب کو نظر آئے گی،یہ تبدیلی پاکستان کے عوام کی خدمت کیلئے ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں خود ہرضلعی اورڈویژنل ہیڈ کوارٹر ز کا دورہ کروں گااورمحکموں میں جا کر بریفنگز لوں گا،صرف ضروری سکیورٹی لوں گا۔انہوں نے کہا کہ کام کرنیوالے افسروں کو سر آنکھوں میں بیٹھائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عید الاضحی پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں اورون ویلنگ کو روکنے کیلئے بھی عملی طورپر اقدمات کیے جائیں ،زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ

میں پولیس نظام بہتر بنانے کیلئے پورا سپورٹ کروں گا۔وزیراعلیٰ نے عید الاضحی پر صوبہ بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سالڈ ویسٹ کمپنیاں ،متعلقہ ادارے اورانتظامیہ صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلئے متحرک انداز میں کام کرے اور عیدالاضحی پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں۔ صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس صفائی کے انتظامات گزشتہ برس کے مقابلے میں بہتر ہونے چاہیے۔تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت فرائض سرانجام دیں۔عوام کو اگر آلائشوں کی بنا پر کسی دشواری کا سامنا کرنا پڑا تو سخت ایکشن لوں گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ماحول اور انہیں سہولتیں فراہم کرنا حکومت اور متعلقہ ادارو ں کی ذمہ داری ہے۔متعلقہ محکموں اور اداروں کو فعال انداز میں کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ

صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔کھلے مقامات پر سری پائے بھوننے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی پر آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے۔عیدالاضحی پرعوام کی سہولت اورصفائی کیلئے کئے جانیوالے انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ صفائی و ستھرائی اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے حوالے

سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔صفائی کے بارے میں شہریوں کی شکایات پر کارروائی ہوگی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورانسپکٹر جنرل پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،انسپکٹر جنرل پولیس،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اعلی حکام، انتظامی افسران اوراعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…