پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کا دور حکومت شروع ہوتے ہی وزرا کے بیرون ملک علاج پر پابندی مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ سابقہ لیگی دور حکومت میں وزرا اوراراکین پارلیمنٹ نے کتنے کروڑ کی مفت ادویات حاصل کیں، ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 21  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں وزرا اور ارکان پارلیمان کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کی سہولت ختم کرنے کا اعلان مگرسابقہ لیگی دور حکومت میں وزرا اور اراکین پارلیمنٹ نے 20کروڑ روپے سے زائد بیرون ملک علاج اور مفت ادویات پر حاصل کئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ

اجلاس میں وزرا اور اراکین پارلیمنٹ کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم یہ بات پاکستانی قوم جان کر دنگ رہ جائے گی کہ سابقہ لیگی دور حکومت میں اراکین پارلیمنٹ اور وزرا نے بیرون ملک علاج اور پارلیمنٹ کی ڈسپنسری سے مفت ادویات کی مد میں 20کروڑ روپے سرکاری خزانے سے لگائے ہیں۔ پاکستان کے موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسلام آباد میں قائم پولی کلینک ہسپتال، پارلیمنٹ ہائوس اور پارلیمنٹ لاجز میں واقع ڈسپنسریوں پر تعینات عملے کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ارکان پارلیمان اور وزرا کو مہنگی سے مہنگی ادویات، فوڈ سپلی منٹس اور دیگر آئٹمز لوکل پرچیز سسٹم کے تحت فراہم کریں۔ لوکل پرچیز سسٹم کے تحت ن لیگ کے وزرا اور ارکان پارلیمنٹ، ہسپتال عملے سے ڈاکٹر کے تجویز کردہ نسخے کی پرچی بنوا لیتے جبکہ دوائیں باہر کے میڈیکل سٹوروں سے خریدتے تھے ۔ ادویات کی خریداری میں ڈسپنسروں اور طبی عملے کی معاونت بھی شامل ہوتی تھی جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی دور حکومت میں سینیٹرز کیلئے تاحیات علاج اور ادویات کی فراہمی مفت بنانے کا بل پاس کرایا گیا جس کے تحت سینیٹرز مدت پوری کرنے کے باوجود لاکھوں کی ادویات سرکاری خزانے سے خریدنے کے مجاز قرار پائے ۔اخبار رپورٹ میں سابقہ ادوار کے دوران اراکین پارلیمنٹ کو عام عوام سے کئی گنا زائد حاصل صحت سہولیات پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک طرف ن لیگ کے وزرااور ارکان پارلیمان کیلئے کڑوروں کی ادویات کی فراہمی مفت بنائی جا رہی تھی دوسری طرف غریب اور متواسط طبقے کے لوگ محض دوا نہ ملنے کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے تھے ۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…