اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جڑواں شہروں سمیت پنجاب اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا،تاہم مالاکنڈ،ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں
کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ ، لاہور ڈویڑن میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں چھیالیس،دالبندین میں پنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔منگل کی صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت اسلا م آباداور کراچی 27ڈگری سینٹی گریڈ ،لاہور 28 ،پشاور 30 ،کوئٹہ اور مظفرآباد 23گلگت 18اورمری 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔