بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

حکومت چلانے کے لئے پی ٹی آئی کو کسی نہ کسی پارٹی سے صلح کرنی پڑے گی ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی اکٹھے ہوگئے تو صدر کون بنے گا؟ شیخ رشید نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت چلانے کے لئے پی ٹی آئی کو کسی نہ کسی پارٹی سے صلح کرنی پڑے گی عوام صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولیات چاہتے ہیں ہمارے پاس وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے میں شہباز شریف خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھ رہا ہوں ، دسمبر 2018 تک عوا م نئی پیر کو نئی ریلوے دیکھیں گے

پیرکو نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے شیخ رشیدا حمد نے کہا کہ وزیراعظم عمرانخان لوٹی ہوئی دولت واپس لانا چاہتے ہیں انہوں نے حکومتی خرچے کم کرنے پر زور دیا ہے عوام صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولیات چاہتے ہیں نوجوان عمران خان کے پیچھے ریڑھ کی ہڈی کی طرح کھڑے ہیں ہر پارٹی میں لاتعداد لوگوں کی تحقیقات چل رہی ہیں اگر ایسے لوگ تحریک انصاف میں بھی ہوئے تو عمران خان ان کی حمایت کریں گے عمران خان ڈلیور کرنا چاہتے ہین وہ جانتے ہیں کہ ہمارے پاس وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے انہوں نے کہا کہ میں شہباز شریف خواجہ آصف سعد رفیق کو جیل میں دیکھ رہا ہوں آصف زرداری بھی احتساب کے گھیرے میں ہیں جب تک عمران خان ہیں نواز شریف ملک سے باہر نہیں جا سکتے کچھ عرصہ بعد ن لیگ اور پیپلزپارٹی اکھٹے ہوں گے عمران خان دور اندیش سیاستدان ہیں میں نے عمران خان سے کوئی وزارت نہیں مانگی اگر ن لیگ اور پیپلزپارٹی اکھٹے بھی ہو جائیں تو بھی اعتزاز احسن صدر نہیں بن سکتے شیخ رشید احمد نے کہا کہ لاہور سے اسلام آباد تک ریل کا سفر ڈھائی گھنٹے تک محدود کر دیں گے اور پشاور سے لاہور تک ریلوے ٹریک ڈبل کر دیں گے ، 30 دسمبر 2018 تک عوام نیا ریلوے دیکھیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت چلانے کے لئے کسی پارٹی سے صلح کرنی پڑے گی ، فاٹا کے حالات بہتر ہو گئے ہیں اور زیادہ تر لوگ واپس فاٹا جا چکے ہیں پاکستان چین کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے سی پیک کے ذریعے چین کا مال 12 دنوں میں بین الاقوامی منڈیوں میں پہنچے گا جبکہ اس کام میں 50 سے 60 دن لگتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…