عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد شہری نے اپنے پاسپورٹ کے ساتھ ایسا کام کرڈالا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

20  اگست‬‮  2018

کرک (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں ہی نوکریاں پیدا کرنے کے اعلان کے بعد ایک شہری نے اپنا پاسپورٹ ہی نذر آتش کر دیا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے جہانگیری کا رہائشی فرحت اللہ خان اپنا پاکستانی پاسپورٹ نذر آتش کر رہا ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ فرحت اللہ المعروف شغلی اپنا پاسپورٹ نذر آتش کرنے کے ساتھ کہہ رہا ہے کہ وزیراعظم کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے، مجھے پورا

یقین ہے کہ ہمیں 6 مہینے میں باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کرک کے رہائشی کا یو اے ای میں مزید مزدوری نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں مشکلات نہیں، خوشیاں ہوں گی اس لیے پاکستان میں ہی کاروبار کریں۔خیال رہے کہ امریکہ میں قیام پزیر ایک پاکستانی ڈاکٹر نے بھی اپنی تمام جائیداد فروخت کر کے قوم کی خدمت کے لیے وطن واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اس پاکستانی ڈاکٹر کی ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا پیج پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…