اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

عوام کی ضرورت کی اہم ترین چیز کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیاگیا،تاجروں کا شدید ردعمل، ملک گیر ہڑتال کا اعلان 

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) عید الاضحی سے قبل ایل پی جی کی قیمت میں مزید10 روپے فی کلو اضافہ ‘ گھریلو سلنر 120روپے اور کمرشل سلنڈر 450روپے مہنگا ہو گیا ۔ایل پی جی کی نئی قیمت کراچی اور لاہور میں 150روپے فی کلو، میاں چنوں، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، راجن پور میں 160روپے فی کلو،ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں 170روپے فی کلو، مری، نتھیا گلی میں 180 روپے فی کلو اور گلگت بلتستان 200روپے فی کلو ہے ۔

اس حوالے سے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان ، چیئر مین و فاؤنڈر ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا کہ لوکل ایل پی جی پروڈیوسرگیس مافیا بن گیا۔ امپورٹ نہ ہونے کے برابر، 95فیصد لوکل ایل پی جی کو بین الاقوامی قیمت سے بھی زیادہ قیمت ۔ ملک بھر میں ایل پی جی قیمتوں میں اوگرہ نوٹیفیکیشن کے بغیر ہی3 دن میں دوسرا اضافہ، مزید قیمتیں بڑھنے کا اندیشہ ہے۔حکومت کے ایل پی جی پالیسی 2016 میں895 روپے گھریلو سلنڈر اور 75روپے فی کلو ایل پی جی کی جگہ175روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی۔ایل پی جی پالیسی 2016کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت 30000فی میٹرک ٹن مقرر کرنے کا مطالبہ۔ 14جون 2018 سے JJVL ایل پی جی پیداواری پلانٹ کی بندش سے ایل پی جی انڈسٹری میں بہت بڑا خلاء پیدا ہو گیا جس سے تقریباً13000 میٹرک ٹن فی ماہ کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایل پی جی انڈسٹری کو 26000 میٹرک ٹن کی کمی کا سامنا اور SSGCاور حکومت کو 2ماہ میں ٹوٹل 2ارب 43 کڑوڑ اور ٹیکس کی مد میں 472 ملین کا نقصان ہوا ہے۔ کسی بھی قیمت پر پلانٹ چالو کر کے سپلائی بحال کی جائے،ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا مطالبہ۔ قیمتیں بڑھنے سے غریب عوام پر بوجھ بڑھ گیا۔ سگنیچر بونس اور پریمیم بونس کے نام پر جگہ ٹیکس ختم کرنے پر عرفان کھوکھر کا اوگرہ کو خراج تحسین۔ لوکل ایل پی جی پیداوار کو تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں میں میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے

اور شرط عائد کی جائے کہ اس میں 50% امپورٹ کو شامل کر کے صارفین کیلئے ایک قیمت مقرر کی جائے تو قیمت میں 30فیصد کمی آسکتی ہے۔ایل پی جی پروڈیوسر مافیا کو لگام ڈالنا ضروری ہو گیا۔30 اگست 2018 کو لاہور میں بہت بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اگر ایل پی جی کی قیمتوں کو قابو نہ کیا گیا تو 5 ستمبر 2018 کو خیبر سے کراچی تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے اے سی طیب طاہر کی برطرفی اور عرفان کھوکھر کے خلاف تھانہ شرقپور میں درج 336/18 جھوٹامقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…