آصف زرداری کی انورمجید سے ملاقات کرانے والے ایف آئی اے افسران کی شامت آگئی، دھماکہ خیز احکامات جاری

20  اگست‬‮  2018

کراچی (آ ئی این پی) اربوں روپے مالیت کے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث انور مجید کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرانے والے ایف آئی اے کے دو افسران کے تبادلے کردیئے گئے ہیں۔تفصیلا ت کے مطا بق اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرانے پر ایف آئی اے کے دو افسران کے تبادلے کردیئے گئے ہیں۔

کراچی کے اسپتال این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج انور مجید سے اتوار کو سابق صدر آصف علی زرداری سمیت اعلی شخصیات نے ملاقات کی۔ اس سے قبل بھی ایف آئی اے کے دفتر میں انور مجید اور ان کے صاحبزادے عبدالغنی مجید کی ملاقات پیپلزپارٹی کے رہنماں اور دیگر اعلی سیاسی شخصیات سے کرائی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن نے اس معاملے کا نوٹس لیا۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن نے انور مجید اور آصف زرداری کی ملاقات کرانے والے دونوں افسران کا تبادلہ کردیا ہے، ایف آئی اے کے مطابق انسپکٹر رحمت اللہ ڈومکی کا تبادلہ گلگت اور سب انسپکٹر حبیب الرحمان کو تافتان بارڈر پر بھیجا گیا ہے۔واضح رہے کہ سابق صدر کے قریبی ساتھی اور اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں، ان پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا کیس ہے، جب کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بھی کیس میں نامزد ملزم ہیں۔  اربوں روپے مالیت کے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں ملوث انور مجید کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کرانے والے ایف آئی اے کے دو افسران کے تبادلے کردیئے گئے ہیں۔   کراچی کے اسپتال این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج انور مجید سے اتوار کو سابق صدر آصف علی زرداری سمیت اعلی شخصیات نے ملاقات کی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…