اسلام آباد(آئی این پی) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جولائی کے مہینے خصوصا گذشتہ ہفتے کے دوران21 فیصد اضافی ترسیلات زر اپنے گھروں کی بھجوائی ہیں۔تفسیلات کے مطا بق اقتصادی ماہرین نے جولائی کے مہینے کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں اضافے کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کامیابی سے منسوب کیا ہے۔پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے سرکاری
خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں اور ترسیلات زر کے ذریعے قومی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ڈاکٹر مرتضی نے کہا کہ عمران خان کو اپنی دیانتداری کے باعث عوام میں مقبولیت حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اس امید کے ساتھ ان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں کہ نئی حکومت ان کے لئے اچھی پالیسیاں متعارف کرائے گی۔