جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کو سادگی کا اتنا شوق ہے تو 311کنال کے بنی گالہ محل کو یتیم خانہ بنانے کا اعلان کردیں،احسن اقبال نے کھری کھری سنادی،ن لیگ کا اہم اعلان

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آ ئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ، ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو قوتیں عمران خان کو وزارت عظمیٰ تک لیکر آئیہیں وہی باہر نکالیں گی، عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں دہشتگردی، توانائی، سی پیک، خارجہ پالیسی، اور ملکی دفاع کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، عمران خان کو سادگی کا اتنا شوق ہے تو 311کنال کے بنی گالہ محل کو یتیم خانہ بنانے کا اعلان کریں،

عمران خان نے اپنی کابینہ کی تشکیل میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سو نظر انداز کر کے مشرف اور ق لیگ کے لوگ شامل کیے ہیں، کوشش ہے صدر کیلئے ایسا امیدوار سامنے لایا جائے جوتمام اپوزیشن جماعتوں کیلئے قابل قبول ہو۔وہ پیر کو یہاں سابق وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عمران خان کی نئی حکومت آچکی ہے جس کی بنیاد بدترین دھاندلی پر رکھی گئی ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے جمہوری نظام کو جاری رکھنے کیلئے دھاندلی زدہ حکومت کو قبول کیا ہے۔عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں جن معاملات پر باتیں کیں ان میں سے زیادہ تر صوبائی حکومتوں کے اختیارات سے متعلق تھے۔عمران خان کو یہ بھی نہیں پتہ کو وفاقی حکومت کے کیا اختیارات ہیں اور صوبائی حکومت کے کیا اختیارات ہیں۔عمران خان نے آج تک ملک کے اندر بلدیاتی ادارہ بھی نہیں چلایا اور انہیں سیدھا ملک کا وزیر اعظم بنا دیا گیا ہے۔عمران خان نے نئے پاکستان کے جو خواب دکھائے تھے ان کا سورج طلوع ہونے سے پہلے ہی گہنا گیا ہے۔عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں دہشتگردی، توانائی، سی پیک، خارجہ پالیسی، اور ملکی دفاع کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔عمران خان کی جانب سے اپنی تقریر میں سی پیک کو نظر انداز کرنا وسوسوں کو جنم دیتا ہے۔اپنی کابینہ کی تشکیل میں پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں سو نظر انداز کر کے مشرف اور ق لیگ کے لوگ شامل کیے ہیں ۔

عمران خان کی جانب سے سادگی کا ڈھنڈورا پیٹنا قوم کے ساتھ دھوکا ہے۔ وہ وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانا چاہتے ہیں جو کہ ان کی ملکیت ہے، اگر عمران خان کو اتنی فکر ہے تو وہ 311کنال بنی گالہ گھر کو یتیم خانہ بنانے کا اعلان کریں۔نواز شریف جب بھی بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کی بات کرتے تھے ان پر غداری کے فتوے لگائے جاتے تھے، اب عمراں خان کس حیثیت سے بھارت سے تعلقات بڑھانے کی باتیں کر رہے ہیں۔ہم مثبت اپوزیشن کریں گے اور عمراں خان کو حکومت کرنے کا پورا موقع دیں گے تاکہ ان کی اصلیت قوم کے سامنے آجائے۔ جو قوتیں عمران خان کو وزارت عظمیٰ تک لیکر آئیہیں وہی عمران خان کو باہر نکالیں گی۔متحدہ اپوزیشن کی جانب سے صدر کیلئے متفقہ امیدوار لانے کیلئے مشاورت ہورہی ہے۔ کوشش ہو گی کہ ایسا امیدوار سامنے لایا جائے جو اپوزیشن جماعتوں کو قابل قبول ہو

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…