اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے گورننگ بورڈ میں ممبر بنایا تھا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مفتاح اسماعیل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ بورڈ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق مفتاح اسماعیل کو نجم سیٹھی نے ممبر بنایا تھا، بورڈ ممبران کی اکثریت چیئرمین نجم سیٹھی کے بھی خلاف ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں تبدیلی کی لہر چلتے ہی کرکٹ بورڈ میں بھی تبدیلی کا آغاز ہوگیا ہے۔ پی سی بی گورننگ باڈی میں مفتاح اسماعیل کی تقرری غیرآئینی قرار دے دی گئی ہے۔ مفتاح اسماعیل کو عمران خان نے فوری طور پر فارغ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کے مخالف گورننگ بورڈ کے اراکین نے عمران کی قریبی شخصیات سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے، دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، نجم سیٹھی نے کہا کہ نئے وزیراعظم کے حلف لینے کا انتظار کر رہا تھا۔ اس احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا واضح امکان ہے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے گورننگ بورڈ میں ممبر بنایا تھا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مفتاح اسماعیل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ بورڈ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق مفتاح اسماعیل کو نجم سیٹھی نے ممبر بنایا تھا، بورڈ ممبران کی اکثریت چیئرمین نجم سیٹھی کے بھی خلاف ہوگئی۔