اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

عمران کا بطور وزیر اعظم پہلا خطاب ،نئی حکومت کے آنے پرپاکستانیوں کے چہرے کیسے لگ رہے ہیں؟غیر ملکی میڈیا اور مبصرین کے دلچسپ تبصرے

datetime 20  اگست‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی) ملک بھر میں عمران خان کا بطور وزیر اعظم قوم سے پہلا خطاب موضوع بحث ہے جبکہ غیر ملکی میڈیا اور مبصرین کی جانب سے بھی اس پر تبصرے جاری ہیں۔ گزشتہ روز سرکاری و نجی دفاتر ، کاروبار مراکز اور پبلک مقامات پر وزیر اعظم عمران خان کاقوم سے خطاب موضوع بحث تھا ۔

اکثریت کا یہ کہنا تھاکہ وزیرا عظم نے اپنے خطاب میں جو باتیں کی ہیں ان پر اعتبار کرنا چاہیے اور انہیں اپنے وعدوں اور دعوؤں کو سچ کر دکھانے کا پورا ملنا چاہیے ۔ ملک کو درپیش چیلنجز اتنے آسان نہیں کے یہ پانچ سال میں بالکل ختم ہ جائیں گے لیکن وزیر اعظم عمران کے اقدامات اور ملک کی سمت کا تعین ہونے سے واضح اشارہ مل جائے گا ۔ عمران خان کے بطور وزیر اعظم قوم سے پہلے خطاب کو عالمی میڈیا میں بھی نمایاں کوریج دی گئی ہے اور اس پر مبصرین اپنے تجزیے پیش کر رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا او رمبصرین کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے آنے پرپاکستانیوں کے اکثریت کے چہرے پر عجیب سا اطمینان ہے اور ان کے اندر کی خوشی بھی جھلک رہی ہے ۔ تاہم دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان کس قوت سے ملک کو درپیش سنگین بحرانوں سے نبردآزما ہوتے ہیں۔ ان تبصروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی بڑی طاقتور سیاسی جماعت کو شکست دی ہے لیکن اب عوام کی جانب سے انہیں کس طرح مدد و حمایت دی جاتی ہے اس پر نظر رکھنے اور غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک بھر میں عمران خان کا بطور وزیر اعظم قوم سے پہلا خطاب موضوع بحث ہے جبکہ غیر ملکی میڈیا اور مبصرین کی جانب سے بھی اس پر تبصرے جاری ہیں۔ گزشتہ روز سرکاری و نجی دفاتر ، کاروبار مراکز اور پبلک مقامات پر وزیر اعظم عمران خان کاقوم سے خطاب موضوع بحث تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…