لاہور( این این آئی) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مسائل تو بتائے ہیں لیکن کوئی حل نہیں دیا، عمران خان جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں پیپلز پارٹی ان کا بھرپور ساتھ دے گی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے معیشت کی بحالی کو بھی کوئی ٹھوس لائحہ عمل نہیں دیا،معیشت سمندرپار پاکستانیوں کے
چندے سے نہیں بحال ہو سکتی۔ وزیراعظم ہاؤس اور ملٹری سیکرٹری کے گھر میں کوئی خاص فرق نہیں،عمران خان کا وزیراعظم ہاؤس کی بجائے ملٹری سیکرٹری کی رہائش گاہ میں رہنا ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مشرف کے وزرا ء کی فوج سے تبدیلی کیسے لائیں گے۔کیا وزرا ء کی اس فوج نے مشرف دور میں مسائل حل کئے کہ اب کریں گے۔