جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب میں بھی تبدیلی کے نعرے پر عملدرآمد شروع،سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا نے کے فوراً بعد ہی ایسا کام کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں نہ ہوگا

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ حلف برداری کی سادہ مگر پر وقار تقریب گورنر ہاؤس کے دربار ہال میں منعقد ہوئی جس میں جس میں قائمقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر حسن عسکری رضوی، قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری، سینیٹر چوہدری محمد سرور،

ممبران سابق نگران صوبائی کابینہ، اراکین صوبائی اسمبلی، جی او سی 10ڈویژن میجر جنرل محمد عامر، ایئر وائس مارشل عرفان احمد، سٹیشن کمانڈر نیوی کمانڈر ڈاکٹر ایس ایم شہزاد، انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب امام کلیم اور دیگر عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔قائمقام گورنر چوہدری پرویز الٰہی ،سابق نگران وزیراعلی ڈاکٹرحسن عسکری اوردیگر مہمانوں نے سردا ر عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کا حلف لینے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان احمد خان بزدار نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قائمقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال سمیت حکومتی امور سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کیبنٹ ونگ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔سردار عثمان احمد خان بزداراسلام آباد سے آمد کے بعد ائیر پورٹ سے حلف اٹھانے کیلئے ذاتی کارپر گورنر ہاؤس پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے گورنرہاؤس جانے کیلئے سرکاری گاڑی استعمال نہیں کی اور اپنی ذاتی کار میں گورنر ہاؤس آئے اورحلف اٹھانے کے بعد دوبارہ اپنی ذاتی کار میں گورنر ہاؤس سے وزیراعلی آفس روانہ ہوئے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداروزارت اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد گورنر ہاؤس سے وزیراعلیٰ آفس پہنچے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدارنے وزیراعلیٰ آفس کے افسروں اور عملے سے ملاقات کی ۔انہوں نے کہاکہ اپنے قائد وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سادگی اختیار کریں گے۔ قوم کا پیسہ قوم پر ہی خرچ ہوگااور سرکاری وسائل کو امانت سمجھ کر دیانتداری سے خرچ کریں گے۔ دریں اثناء وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہاہے کہ وہ عمران خان کے سپاہی ہیں اور صوبے کو عمران خان کے وژن کے مطابق چلائیں گے۔

عمران خان کے 100دن کے ایجنڈے پر عملدرآمد کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی سب کو نظر آئے گی۔کبھی کوئی غلط کام کیا نہ کسی کو کرنے دوں گا۔اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔تمام فیصلے مشاورت اور اتفاق رائے سے کئے جائیں گے۔صوبے میں غیر ضروری اخراجات کو کم کیا جائے گا۔ہر سطح پر سادگی اور کفایت شعاری کو فروغ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وزارت اعلیٰ کا عہدہ عوام کی حقیقی خدمت کیلئے وقف رہے گا۔میں عوام میں سے ہوں اور مجھے ان کے دکھ درد اور مسائل کا پورا احساس ہے اور میرا پل پل عوام کے مسائل کے حل کیلئے صرف ہوگا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…