اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نادرا کی معاونت سے پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے آن لائن ووٹنگ کا نظام تیار کرلیا گیاہے، اب پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانی ضمنی انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے، سمندر پار پاکستانی پہلی مرتبہ کمپیوٹر یا سمارٹ فون کے ذریعے اپنا ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔ ووٹ کے لیے نائیکو کارڈ، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اور ای میل درکار ہوتا ہے، ووٹ ڈالنے کے لیے سب سے پہلے آن لائن سسٹم میں اندراج کروانا ہوگا، یہ آن لائن سسٹم خود کار ہو گا اور یہ سسٹم
سب سے پہلے بطور پاکستانی ووٹر کی اہلیت کا پتہ چلائے گا، تصدیق کے بعد اوورسیز پاکستانی کو تصدیقی ای میل موصول ہوگا۔ جس کے بعد خود کار نظام ووٹر کا نام متعلقہ مقامی لسٹ سے نکال دے گا اور پھر انتخابات سے قبل ووٹر کو پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ووٹ کا حق دینے کے لیے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھیتھی جو انتخابات سے قبل زیرسماعت تھی اب عدالت نے تحریک انصاف کے موقف کو درست مانتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا ہے۔