اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے ملک میں بڑھتی ہوئی پانی کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیم بنانے کے لیے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا اور سب سے پہلے خود ہی اس میں فنڈ جمع کرایا اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیں تاکہ ڈیم بنانے کے لیے مطلوبہ رقم حاصل ہو سکے۔ اب چیف جسٹس آف پاکستان یورپ کے دورہ پر جا رہے ہیں جہاں وہ پاکستانیوں کے لیے اہم ترین کام کریں گے ، ایک موقر انگریزی اخبار
کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کے دورے کے دوران بھاشا ڈیم ہی کے لیے چندہ جمع کرنے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز نے چیف جسٹس کو اس دورے کی دعوت دی تھی جو چیف جسٹس ثاقب نثار نے قبول کر لی ہے۔ واضح رہے کہ یورپی ممالک میں یہ تنظیم کئی تقریبات کا انعقاد کرے گی جن سے حاصل کی گئی چندے کی رقم بھاشا ڈیم فنڈ میں دی جائے گی۔