اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے معروف گروپ ایم بی ایف نے پاکستان میں میڈیکل سٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا میڈیکل مال ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد پاکستانیوں کے لیے یو اے ای سے بھی خوشخبری مل گئی ہے، گلف نیوز کے حوالے سے اے آر وائے نیوز کا کہنا ہے کہ یواے ای کے معروف گروپ ’ایم بی ایف‘ نے پاکستان میں میڈیکل سٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا میڈیکل مال ہوگا۔
بی ایم ایف کے ابچیز اور نکسن کے ساتھ معاہدے میں ہسپتال کی تعمیر بھی شامل ہے جہاں عالمی سطح کی میڈیکل سہولیات دستیاب ہوں گی۔ واضح رہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیکل مال کی صورت میں ایسا میگا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے، یہاں ہزار افراد پر مشتمل میڈیکل، ٹیکنیکل اور انتظامی سٹاف بھرتی کیا جائے گا جو تمام پاکستانی ہوں گے، وہ میڈیکل آلات اور بستر فراہم کرنے کے بھی ذمہ دار ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق ایم بی ایف گروپ کے بانی اور مالک شیخ محمد بن فیصل القاسمی کا کہنا ہیکہ منصوبے میں 400 بستروں پر مشتمل یونیورسٹی ہسپتال شامل ہوگا، میڈیکل مال، تھراپی، تفریح گاہ، دل کے امراض اور ہڈیوں کا سنٹر بھی ہوگا۔ شیخ محمد بن فیصل القاسمی نے بتایاکہ اس میڈیکل سٹی میں ایک نرسنگ کالج بھی ہوگا اور یہاں ماہانہ بنیادوں پر تقریباً 10لاکھ مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتیں میسر ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات کے معروف گروپ ایم بی ایف نے پاکستان میں میڈیکل سٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا میڈیکل مال ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد پاکستانیوں کے لیے یو اے ای سے بھی خوشخبری مل گئی ہے، گلف نیوز کے حوالے سے اے آر وائے نیوز کا کہنا ہے کہ یواے ای کے معروف گروپ ’ایم بی ایف‘ نے پاکستان میں میڈیکل سٹی بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا میڈیکل مال ہوگا۔